ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہ محمود قریشی کا طلبہ کیساتھ غیرمناسب رویہ، ویڈیو وائرل

This is very pathetic response from Shah Mahmood Qureshi to the students who were enrolled in Chinese universities and can't go back to due
کیپشن: Shah Mehmood Qureshi
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک سلطان اعوان: شاہ محمود قریشی کی طرف سے چینی یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے والے طلبہ کے ساتھ ناروا سلوک کی ویڈیو سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق چین میں زیر تعلیم پاکستانی طلبا نےوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  سےان کی تعلیم کے ضیاع سے متعلق اقدامات کرنے کی درخواست کی، جس پر انہوں نے طلبہ کو ہی ڈانٹ پلا دی، واضح رہے کہ چین میں 'نو انٹری پالیسی' کے تحت پاکستانی طلبا چین جانے سے قاصر ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ طلبہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے مکالمہ کر رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ ملائشیا اور بات ہے چائنہ کی بات اور ہے وہ کسی کو اجازت نہیں دے رہے، جس پر سٹوڈنس ان سے اصرار کرتے ہیں کہ وائراس کا توڑ ویکسی نیشن ہے، قرنطینہ ہے جیسا کہ باقی ممالک کر رہے ہیں، جس پر شاہ محمود قریشی کہتے کہ مجھے کیا سمجھا رہے ہو مجھے نہیں پتہ؟  چین کی پالیسی ہے وہ نہیں اجازت دے رہے۔ شاہ محمود قریشی نے وضاحت دی کہ چین کے صدر کہیں نکلتے تک نہیں نہ ملتے ہیں۔ 

 شاہ محمود قریشی نےبضد طالبعلم سے مزید کہا کہ  کورونا  نہ ہم لے کر آئے، نہ ہی اس میں ہمارا کوئی قصور ہے۔ہم کوشش کررہے ہیں اور کریں گے، جو ہمارے بس میں ہے۔ ہم کیوں چاہیں گے کہ آپ کی تعلیم خراب ہو؟ ہمیں کیا حاصل ہوگا؟ اگر کورونا بڑھے گا تو  یہ سب دو سال تک مزید بند ہو سکتا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer