نازیبا ویڈیوز کیس، خوشبو خان کو عدالت سے بڑا رلیف مل گیا

19 Jan, 2022 | 07:34 PM

Abdullah Nadeem

سٹی 42: لاہور کی سیشن عدالت نے تھیٹر میں اسٹیج اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز بنانے کے سکینڈل کے مقدمے میں اسٹیج اداکارہ خوشبو سمیت 6 ملزمان عبوری ضمانتوں میں 24 جنوری تک توسیع کردی۔
 لاہور کی مقامی عدالت میں ایف آئی اے کے مقدمے میں عبوری درخواست ضمانت میں اسٹیج اداکارہ خوشبو سمیت چھ ملزمان پیش ہوئے عدالت نے  صلح کے لیے مدعی اور متاثرہ افراد کا بیان لازمی قرار دیا ہے۔

اگر مدعی اور متاثرہ فریقن کا بیان نا ہوا تو بیان حلفی کی قانونی حیثیت صفر ہے عدالت نے ملزمان کی حاضری مکمل کرتے ہوئے مدعی سمیت دیگر متاثرہ فریقین کو عدالت کے روبرو کیا جائے. عدالت نے کاروائی 24 جنوری تک ملتوی کردی ہے ۔ملزمان کے خلاف ایف آئی اے نے تھیٹر مالک ملک طارق محمود کی درخواست پرمقدمہ درج کررکھا ہے جبکہ ملزمان نے عدالت سے عبوری درخواست ضمانت کروا رکھی ہے۔

مزیدخبریں