شاہین عتیق : ایڈیشنل سیشن جج عبدالقیوم بھٹہ نے چھٹی جماعت کی طالبہ پروین کواسکول کے باہر سے اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم آصف کی ضمانت خارج کر دی۔ملزم عدالت کے باہر سے فرار ہو گیا۔
ایڈیشنل سیشن جج عبدالقیوم بھٹہ کی عدالت میں چھٹی جماعت کی طالبہ پروین کو اغوا کرکےزیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم محمد آصف کی ضمانت خارج کر دی ملزم فیصلے کے وقت عدالت کے باہر سے فرار ہو گیا ۔عدالت میں دوران سماعت لڑکی پروین کو عرفان سندھو ایڈووکیٹ نے اچانک پیش کر دیا ،لڑکی نے عدالت کو بتایا کہ وہ چھٹی جماعت کی طالبہ ہے اس کو علاقے کے محمد آصف نے زبردستی اسکول کے باہر سے ساتھیوں کے ہمراہ اغوا کیا اس کو ایک گھر میں لےگئے جہاں اس کو تین روز رکھا اس کے اغوا پر والد نے تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج کرایا بعد میں ملزم آصف اس کو ٹاؤن شپ بازار میں چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ عدالت نے وکلا کی بحث کے بعد ملزم آصف کی ضما نت خارج کر دی۔
زیادتی کے ملزم کی ضمانت خارج۔۔۔عدالت سے فرار
19 Jan, 2022 | 03:20 PM