ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پائلٹ کی حاضر دماغی، پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا

پائلٹ کی حاضر دماغی، پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا
کیپشن: PIA
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید: کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں شدید برفباری، لاہور سے ٹورنٹو جانے والا پی آئی اے کا طیارہ برفانی طوفان کی زد میں آگیا۔
پی آئی اے کے کپتان نے حاضر دماغی اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو باحفاظت ٹورنٹو ایئرپورٹ پر اتارلیا۔بوئنگ777طیارہ ٹورنٹو ایئرپورٹ کے قریب تھا کہ شدید برفباری شروع ہوگئی۔ کپتان نے طیارے کو کنٹرول کیا اور باحفاظت طیارے کو لینڈ کرایا۔
 ٹورنٹو ایئرپورٹ اتھارٹی کے عملے نے رن وے اور اطراف کے ایریا کو ہنگامی بنیاد پر مشینری کے ذریعے برف ہٹانے کا کام شروع کردیا۔پروازپی کے797لاہور سے ٹورنٹو پہنچی تھی۔پرواز کو باحفاظت اتارنے پر پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک کی کپتان اور فضائی عملے کو ستائش۔سی ای او ارشد ملک نے ٹورنٹو ایئرپورٹ انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا جنھوں نے رن وے پر سے فوری طور پر برف ہٹاکر طیارے کو پارک کروایا.

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر