لاہور کواندھیروں سے نکال کر روشنیوں کا شہر بنانےکا فیصلہ

19 Jan, 2022 | 02:06 PM

عثمان علیم : شہر کی 23 اہم شاہراہوں پر 27 کروڈ 39 لاکھ 19 ہزار لاگت سے بند سٹریٹ لائٹس فعال کرنے کا فیصلہ، ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل عمر شیر چٹھہ نے سٹریٹ لائیٹس کی 42سکیموں کی منظوری دے دی۔

شہر کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں میں لانے کا فیصلہ,شہر کی 23 اہم شاہراہوں پر پر بند ایک لاکھ 18 ہزار تین سو 44 سٹریٹ لائٹس کو فعال کیا جائیگا,ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل نے شہر میں 27 کروڑ 39 لاکھ 19 ہزار کی لاگت کی سٹریٹ لائٹس کی 42 سکیموں کی منظوری دے دی گئی،کینال روڈ ٹھوکر تا مال روڈ تک ایک کروڑ 84 لاکھ 25 ہزار روپے سے بند سٹریٹ لائٹس کو تبدیل کیا جائے گا.99 لاکھ 25 ہزار روپے سے اہم شاہراہوں کے لیے سٹریٹ لائٹس میٹریل کی خریداری کی جائے گی، ایک کروڑ 62 لاکھ اخراجات سے راوی پل ، روای سرکلر روڈ اور آزادی فلائی اوور کی سٹریٹ لائٹس مرمت کی جائے گی.

قادر توپاش چوک سے ویلنسیا،سٹی اڈہ ٹھوکھر نیاز بیگ اور ٹھوکھر فلائی اوور، شوکت خانم فلائی اوور ، رائیونڈ روڈ،مین روڈ سبزہ زار لیاقت چوک تا بابو صابو بند روڈ ،مین بلیوارڈ جوہر ٹاؤن کے لیے نہر سے شیدے،کھڑک نالہ تا مرغزار کالونی ،نظریہ پاکستان روڈ سدرن ،مولانا شوکت علی روڈ،مین عبدالستار ایدھی روڈ ،مین رائیونڈ روڈ ، ٹھوکر چوک تا شاہ کام چوک کینال روڈ ،پرانا دھرم پورہ ،مین برکی روڈ ،(ہربنس پورہ سے بی آر بی کینال دونوں طرف،کینال روڈ (دھرم پورہ تا ہربنس پورہ) ،مادر ملت روڈ، مین پیکو روڈ گلبرگ، ،گرومانگٹ روڈ ،جناح ہسپتال روڈ ،قذافی اسٹیڈیم ،غالب روڈ ،کلمہ چوک فلائی اوور،نیو کیمپس روڈ ،ماڈل ٹاؤن لنک روڈ ،مین مارکیٹ ،مین فیصل ٹاؤن روڈ ،کیپٹن مبین شہید انڈر پاس ،گڑھی شاہو،شبیر عثمانی رڈ ،محمود قصوری روڈ ،مین بلیوارڈ، گارڈن ٹاؤن ، بھکے وال موڑ وحدت روڈ،کھارا نلہ تا کریم وحدت روڈ پر مسلم ٹاؤن موڑ سے ملتان چونگی بابو صابو ،مین گلشن راوی روڈ پر خراب سٹریٹ لائٹس کی مرمت و نیی لائٹس کی تنصیب کی جائی،ٹینڈر تشہیر کے لئے ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل عمر شیر چٹھہ نے باقاعدہ احکامات جاری کر دیے۔
 

مزیدخبریں