موٹرویز کو تمام قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

19 Jan, 2022 | 01:11 PM

Ibrar Ahmad

حسنین  ساجد: حد نگاہ میں بہتری کے بعد ایم ٹو، ایم 3 اور ایم 11 کو تمام قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا، موٹرویز بند ہونے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا رہا۔

ایم ٹو، ایم 3 اور ایم 11 موٹروے کو حد نگاہ بہتر ہونے پر کھول دیا گیا، ایم 2 اور ایم 3 کو 15 گھنٹے جبکہ ایم 11 کو 16 گھنے بعد کھولا گیا۔ ایم 2 کو لاہور سے پنڈی بھٹیاں، ایم 3 کو فیض پور لاہور سے سمندری جبکہ ایم 11 کو محمود بوٹی سے سمبڑیال تک شدید دھند کے باعث بند کیا گیا تھا۔ سیکٹر کمانڈر موٹروے سید حشمت کمال کا کہنا تھا موٹروے کو شہریوں کی حفاظت یقینی بناتے ہوئے بند کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں