واک اینڈ شاپ ارینہ پراجیکٹ پر نیب کی تحقیقات تیز

19 Jan, 2022 | 01:08 PM

Ibrar Ahmad

درنایاب : نیب نے واک اینڈ شاپ ارینہ پراجیکٹ پر تحقیقات تیز کردیں ، ایل ڈی اے نے ارینہ پراجیکٹ میں تاخیر ، لاگت میں بے پناہ اضافہ سے متعلق ریکارڈ طلب کرلیا ، ڈی جی ایل ڈی اے کو ریکارڈ طلبی کا مراسلہ جاری کردیا گیا ۔
 ٹیپا حکام نے نیب مراسلے پر پراجیکٹ ڈائریکٹر ون ایل ڈی اے کو ریکارڈ فراہمی کے لئے فوکل پرسن نامزد کرنے کا مراسلہ لکھ دیا ہے ۔ نیب کی جانب سے  آٹھ نکاتی سوالنامہ کے تحت ریکارڈ طلب کیا گیا ہے ۔ مراسلہ میں تحریر کیا گیا  کہ پراجیکٹ کی ابتدائی ڈرائنگز کے تاخیری وجواہات بتائی جائیں ۔  ارینہ پراجیکٹ کا بلڈنگ کور ایریا کیوں بڑھایا گیا ؟ منصوبے کے لئے اراضی کی مٹی کا جانچ پڑتال کا ٹیسٹ کرایا گیا ؟  منصوبے کی ٹیکنیکل منظوریوں کا مکمل ریکارڈ اور لاگت کا تخمینہ بھی طلب کیا گیا ہے  ۔ پراجیکٹ پر کنسلٹنٹ کی ہائرنگ اور ڈیٹیلنگ ڈیزائن کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا گیا ہے ۔

واضح رہے  ارینہ پراجیکٹ چار سال سے تاخیر کا شکار ہے جبکہ منصوبہ کی لاگت ڈیڑھ ارب سے بڑھ کر دو ارب سے تجاوز کرچکی ہے ۔ نیب حکام نے ایل ڈی اے اور ٹیپا کو آج تک ریکارڈ جمع کرانے کی مہلت دے رکھی ہے۔

مزیدخبریں