ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

''کینڈی کرش'' اور'' کال آف ڈیوٹی '' گیمز بھی مائیکروسافٹ نے خرید لیں

''کینڈی کرش'' اور'' کال آف ڈیوٹی '' گیمز بھی مائیکروسافٹ نے خرید لیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے معروف گیمز کال آف ڈیوٹی اور کینڈی کرش کی مالک  گیمنگ کمپنی ’ایکٹیویژن بلیزرڈ‘ کو 68.7 ارب ڈالر میں خرید لیا ۔

 مائیکرو سافٹ  اس ڈیل کے ذریعے موبائل گیمنگ  کے میدان اور میٹا ورس یعنی ورچوئل ماحول  کے میدان میں برتری حاصل کرنا چاہتی ہے ۔ایکس باکس گیمنگ سسٹم بنانے والی کمپنی مائیکرو سافٹ نے ایکٹیویژن کو خریدنے کا اعلان  گذشتہ روز کیا ۔

’ایکٹیویژن بلیزرڈ‘ گیمنگ کمپنی کو ملازمین کے ساتھ بدسلوکی اور غیر مساوی تنخواہ کے الزامات کا سامنا ہے۔ تاہم مائیکرو سافٹ کے سربراہ  بھارتی نژادستیا نڈیلا نے  ویڈیو کال کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرگنائزیشن کا کلچر ان کی اولین ترجیح ہے اور ایکٹیویژن بلیزرڈ  بھی اس سے مستثنا نہیں ،حالات جلد بہتر ہوں گے۔ایکٹیویژن بلیزرڈ کے سربراہ بوبی کوٹک اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے اور اپنی ٹیم کے ہمراہ کمپنی کے کلچر کو مضبوط کرنے اور کاروباری ترقی میں تیزی لانے پر توجہ مرکوز کریں گے۔