ویب ڈیسک : وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں کراچی ، لاہور ، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں کورونا کے10 فیصد سے زائد مثبت شرح والے شہروں کیلئے نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں کراچی ، لاہور ، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں کورونا کے10 فیصد سے زائد مثبت شرح والے شہروں کیلئے نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ایس او پیز 20 سے 31 جنوری تک نافذ العمل رہیں گی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق 10 فیصد اور اس سے زائد کورونا وائرس کی شرح والے علاقوں پر ہو گا۔
کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح راولپنڈی میں 10 اعشاریہ 26 فیصد، مظفر آباد میں 21 فیصد اور پشاور میں 11 فیصد کے قریب پہنچ گئی۔
20 جنوری کے بعد اِن ڈور شادیوں ، کھانے اور اجتماعات پر پابندی ہوگی،این سی اوسی کا کہنا تھا کہ 12 سال سے زائد بچے صرف دونوں ویکسی نیشن کے بعد اسکول جاسکیں گے، 10فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں سینما50فیصدکیپسٹی کے ساتھ کھلے رہیں گے جبکہ 10فیصد سے کم شرح والے شہروں میں سینما100فیصدکیپسٹی کے ساتھ کھلے رہیں گے،
این سی او سی کی نئی پابندیوں کے مطابق 10فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں مزارت ،جمز اورپارکس 50فیصد گنجائش اورپبلک ٹرانسپورٹ میں 70فیصد مکمل ویکسی نیٹڈ افراد سفرکرسکیں گے،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے فیصلہ کیاکہ 10فیصد سے کم شرح والے شہروں میں آوٹ ڈور 500افرادشرکت کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ وفاقی وزارتِ صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ کراچی سمیت ملک کے 7 شہروں میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 10 فیصد سے زائد ہو گئی ہے۔ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 40 فیصد سے تجاوز کر گئی۔حیدر آباد میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 14 فیصد، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 12 فیصد ہو گئی۔
ک