پنجاب کی ضلعی عدلیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے

19 Jan, 2021 | 08:47 PM

Raja Sheroz Azhar

ملک اشرف : چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد 388 ججز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، تبدیل ہونےوالوں میں 2 سیشن ججز،136 ایڈیشنل سیشن جج، 31 سینئرسول جج اور 219 سول جج شامل ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد رجسٹرارلاہورہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا ، تبدیل ہونےوالوں میں لاہور سمیت صوبہ بھرکی ضلعی عدالتوں کے جج شامل ہیں، تبدیل ہونے والے ججوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پچیس جنوری تک نئی تعیناتی کا چارج لیں ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید نوید رضا کا چنیوٹ سے آٹک جبکہ جج بینکنگ کورٹ ملتان عابد حسین کا بطورسیشن جج چنیوٹ تبادلہ کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج محمد عارف حمید شیخ کا لاہور سے کبیروالا، ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ سوہل کا لاہور سے شیخوپورہ ، ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد کا لاہور سے فیصل آباد ، ایڈیشنل سیشن جج محمد ارشد جاوید کا لاہور سے پاکپتن ، ایڈیشنل سیشن جج مس مصباح خان کا لاہورسے چونیاں ،، ایڈیشنل سیشن جج سرفرازعلی کا لاہورسے دیپالپور، ایڈیشنل سیشن جج اکرام الحق چوہدری کا لاہور سے راولپنڈی ، ایڈیشنل سیشن جج مس ابہر گل خان کا لاہور سے شیخوپورہ ، ایڈیشنل سیشن جج عابد علی کا لاہور سے پتوکی، ایڈیشنل سیشن جج محمد ممتاز کا منڈی بہاولدین سے لاہور، ایڈیشنل سیشن جج شہباز حسین کا چنیوٹ سے لاہور، ایڈیشنل سیشن جج محمد اسلم کا مظفر گڑھ سے لاہور، ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد سپراء کا پاکپتن سے لاہور، ایڈیشنل سیشن جج محمد شریف ڈوگر کا شکرگڑھ سے لاہور، ایڈیشنل سیشن جج اعجازاحمد بوسال کا فوٹ عباس سے لاہور، ایڈیشنل سیشن جج سردار محمد اقبال کا لاہور سے ساہیوال، ایڈیشنل سیشن جج عابد رضا خان کا لاہورسے خان پور، ایڈیشنل سیشن جج سرفراز حسین کا لاہور سے راجن پو، ایڈیشنل سیشن جج محمد زاہد غزنوی کا سمبڑیال سے لاہور، ایڈیشنل سیشن جج زاہد بشیرکا قصورسے لاہور، ایڈیشنل سیشن جج اظہراقبال رانجھا کا شیخوپورہ سے لاہور، ایڈیشنل سیشن جج مظہرفریدعلی کا راولپنڈی سے لاہور، ایڈیشنل سیشن جج انواراحمد کا شیخوپورہ سے لاہور، ایڈیشنل سیشن جج شفیق عباس کا راولپنڈی سے لاہورتبادلہ کیا گیا۔

سینئر سول جج احسن یعقوب ثاقب کا لاہور سے ننکانہ صاحب ،تقرری کے منتظر سینئر سول جج ثاقب عمران قمر کا لاہور سے بہاولنگر،سینئرسول جج آصف حیات کا لاہورسے پاکپتن جبکہ تقرری کے منتظر سینئر سول جج ہدایت اللہ شاہ کا لاہورسے وہاڑی تبادلہ کیا گیا ہے ۔
 

مزیدخبریں