ہائیکورٹ نے چینی کی قیمتوں میں اضافے پر رپورٹ طلب کر لی

19 Jan, 2021 | 06:45 PM

Raja Sheroz Azhar

عثمان الیاس : لاہور ہائیکورٹ میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ لاہور ہائیکورٹ نے چینی کی قیمتوں کے تعین کے طریقے کار پر رپورٹ مانگ لی۔
 
تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد جمیل خان نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔ لاہور ہائیکورٹ نے چینی کی قیمتوں کے تعین کے طریقے کار پر رپورٹ مانگ لی۔عدالت نے استفسار کیا کہ چینی کی در آمد میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے۔

چینی کی قیمتوں میں کنٹرول کس طرح کیا جاسکتا ہےچینی کے متبادل کے طور کیا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ درخواست میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ کو چیلنج کیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں