خواتین کے لیے بری خبر، سونا مہنگا ہو گیا

19 Jan, 2021 | 06:20 PM

Raja Sheroz Azhar

خان شہزاد خان : شہر کی صرافہ مارکیٹوں اور بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں اتارچڑھاو کا سلسلہ منگل کے روز بھی جاری رہا , منگل کے روز صرافہ مارکیٹوں میں سونا 200روپے فی تولہ مہنگا ہوا, سونے کی بلند ترین قیمتوں کے باعث صرافہ بازار اور مارکیٹیں گاہکوں سے خالی دکھائی دیں.


تفصیلات کے مطابق شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں 200روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد صرافہ بازاروں میں خالص 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 12ہزار 700روپے رہی ۔اسی طرح 22 قیراط فی تولہ سونے کے نرخ 1لاکھ 3ہزار 216 روپے رہے اور 21 قیراط فی تولہ سونا 98ہزار525روپے کا رہا ۔جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 1320 روپے رہی۔

سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح پر ہونے کے باعث صرافہ بازارون اور مارکیٹوں کی رونقیں مانند پڑگی ہیں قوت خرید نہ ہونے کے باعث صارفین صرافہ بازاروِں کا رخ کرنے سے کترا رہے ہیں، متوسط طبقہ میں شادیوں کیلئے مصنوعی زیورات کی خریداری کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

مزیدخبریں