ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس نےبدمعاش ختم کرنے کاانوکھا طریقہ نکال لیا

پولیس نےبدمعاش ختم کرنے کاانوکھا طریقہ نکال لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمالدین) بدمعاش ختم کرنے کاانوکھا طریقہ، پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو ڈکیت بنا کر عدالت میں پیش کر دیا ، ضلع کچہری میں ملزم کی انصاف کے لئے چیخ و پکار،ڈکیت نہیں صرف اپنے کی گھر کی چھت سے ہوائی فائرنگ کی تھی ،ملزم کی دھائی.

تفصیلات کے مطابق سی آئی اے نواں کوٹ پولیس نے دو ملزمان کو سفید نقاپ پہنا کر ضلع کچہری میں پیش کیا ملزمان اس وقت حیران و پریشان ہوئے جب پولیس نےکچہری میں عملے کو بتایا یہ ڈکیت ہیں، ملزم عثمان نےعدالت میں رونا شروع کر دیااور لوگ جمع ہو گئے، ملزم کاکہنا تھا مجھے پولیس کے ظلم سے بچایا جائے، ملزم عثمان نے کہا میں نے اپنے گھر کی چھت پر ہوائی فائرنگ کی تھی پولیس نے مجھے چور ڈکیت بنا دیا ہے۔

اب پتہ چلا مجھے ڈکیت کی طرح نقاب لگا کر کیوں پیش کیا ہے،ملزم کاکہنا تھا ہم خاندانی لوگ ہیں چور ڈکیت نہیں ہمارا نواں کوٹ میں کرائےپرگاڑیوں کاکاروبار ہے، اسی طرح شیرا کوٹ تھانے سے گرفتار ملزمرفیق کا کہنا تھا میں نون لیگ کا سابق لیبر کونسلر ہوں ڈکیٹ نہیں مجھے پھنسایا گیا ہے۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا ملزمان ڈکیت ہیں ملزمان کی شناخت پریڈ کیلیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے جوڈیشل مجسٹریٹ محمد یوسف عبد الرحیم نے ملزمان کو سی آئی اے کے حوالے کر دیا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے ویڈیو بنانا فیشن بن گیا، پولیس کی تمام تر کارروائیوں کے باوجود ملزمان ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز بنانا ٹرینڈ بنا ہوا ہے، منچلے شہری ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کررہے ہیں۔ اس طرح شہر میں مسلح افراد کی جانب سے ہوائی فائرنگ کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں، پولیس اور ڈولفن شہر کا امن قائم رکھتے دکھائی نہیں دے رہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer