اداکارہ حمائمہ ملک کی تحریری پوسٹ نے مداحوں کو پریشان کردیا

19 Jan, 2021 | 03:26 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی 42)پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک اور ان کی بھانجی کی مضر صحت کھانا کھانے سے صحت خراب ہوگئی، انسٹاگرام پر انہوں ایک تحریر لکھ کرپوسٹ کی جس پر مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ حمائمہ ملک نے مداحوں کے ساتھ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ معروف فوڈ چین کا کھانا کھا کر ان کی اور بہن کی بیٹی کی طبیعت بگڑ گئی۔ اداکارہ حمائمہ ملک نے حال ہی میں اپنی انسٹاگرام سٹوری پر بتایادو دن گزر گئے ہیں اور میرا معدہ ٹھیک نہیں ہے، آپ لوگ لوگوں کو پرانا اور گندا کھانا کھلاتے ہیں، ایسا میرے اور میرے بہن کے بچوں کے ساتھ تیسری مرتبہ ہوا ہے۔

مزید وضاحت بیان کرتے ہوئے کہا کہ فاسٹ فوڈ چین کا کھانا کھا کر انہیں الٹیاں اور پیٹ میں شدید درد بھگتنا پڑ رہا ہے۔ اداکارہ حمائمہ نے توبہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ آئندہ یہاں کی چکن کبھی بھی نہیں کھاؤں گی۔

خیال رہے کہ اداکارہ ہمائمہ ملک کافی عرصے سے بڑی اور چھوٹی سکرین سے غائب ہیں جب کہ ان چاہنے والے انہیں جلد فلم 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' میں دیکھیں گے۔

مزیدخبریں