جتنی ایف آئی آرز ہونگی اُتنا پٹرول ملے گا، پولیس کا نیا رول

19 Jan, 2021 | 03:29 PM

Sughra Afzal

(علی ساہی) جتنی زیادہ ایف آئی آرز اتنا زیادہ پٹرول ملے گا، پولیس گاڑیوں کو پٹرول کارکردگی سے مشروط کر دیا گیا، تیسرے کوارٹر میں پنجاب پولیس کو 1 ارب 70 کروڑ کے فنڈز جاری کیے جائیں گے۔

پولیس گاڑیوں کو پٹرول کی فراہمی گاڑیوں کی تعداد کیساتھ اب اندراج مقدمات سے بھی منسوب کردیا گیا ہے، جس ضلع میں جتنی ایف آئی آرز درج ہونگی، اتنا ہی زیادہ پٹرول ملے گا، لاہور سمیت پنجاب بھر میں تیسرے کوارٹرز کے فنڈز نئے فارمولے  کے تحت جاری کیے جائیں گے، اضلاع کو 75 فیصد پٹرول گاڑیوں کی تعداد، 20فیصد ایف آئی آرز اور5 فیصد ایریا کو مدنظر رکھ  کر جاری کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق تیسرے کوارٹر میں پنجاب پولیس کو 1 ارب 70 کروڑ کے فنڈز جاری کیے جائیں گے، پہلے گاڑیوں کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے 12 سے 15 لٹر فی گاڑی تیل دیا جارہا تھا۔

افسران کا کہنا ہے کہ چونکہ زیادہ مقدمات میں تفتیش اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جاتے ہیں، جس میں اکثر شکایات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کہ چھاپے مارنے کیلئے مدعی سے گاڑی کا بندوبست کرنے کا کہا جاتا ہے اور کرپشن کی شکایات سامنے آتی ہیں، ان چیزوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اضافی پٹرول دیا جارہا ہے تاکہ سرکاری امور متعلقہ فنڈز سے ہی نمٹائے جا سکیں۔

مزیدخبریں