ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹروبس ملازمین کیلئے خوشخبری

میٹروبس ملازمین کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصرکھوکھر)محکمہ خزانہ نے میٹرو بس کو سبسڈی کی مد میں تین ارب روپےجاری کر دئیے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق میٹروبس سروس کے ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر نان سیلری اخراجات کے لئے تین ارب روپے کی گرانٹ جاری کر دی ہے۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے مذکورہ گرانٹ سبسڈی کی مدمیں جاری کی ہے۔ اس گرانٹ سے میٹروبس کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے گی اور دیگر اخراجات پورے کئے جائیں گے۔مذکورہ گرانٹ لاہور، راولپنڈی اور ملتان کی میٹروبس سروس کے لئےجاری کی گئی ہے۔

ملازمین کی حمایت میں ن لیگی کی طرف سے  پنجاب اسمبلی میں قرارداد بھی جمع کرائی گئی تھی،میٹروبس ملازمین کوچھ ماہ سےتنخواہیں نہ ملنے کےخلاف پنجاب اسمبلی میں لیگی ایم پی اے سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرادی گئی تھی ،قرارداد میں میٹرو بس ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔

ایم پی اے سمیرا کومل کی جانب سے اسمبلی میں قرارداد جمع کرواتے ہوئےکہاکہ میٹرو بس ملازمین کو چھ ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں ، میٹرو بس ملازمین تین روز سے سراپا احتجاج ہیں۔انتظامیہ تنخواہیں مانگنے والے ملازمین کو نوکری سے نکالنے کی دھمکیاں دے رہی ہے اور کلمہ چوک سٹیشن سے شاہدرہ تک مسافروں کو ٹکٹیں دینے کا عمل معطل رہنے سے پلیٹ فارم ویران ہو گئے ہیں۔

قرارداد میں مزید بیان کیاگیا تھا کہ متعدد مسافر ٹکٹس نہ ملنے پر مایوس ہو کر واپس لوٹ رہے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ ملازمین کوفوری تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer