لاہور میں متعدد گھروں کی خوشیاں غم میں بدل گئیں

19 Jan, 2021 | 12:36 PM

M .SAJID .KHAN

(زاہد چودھری) لاہور میں متعدد گھروں کی فضا سوگوار ہے،  جان لیوا کورونا وبا کی وجہ سے مزید  16 گھروں کے چراغ گل ہوگئے،ملک میں اموات کی مجموعی تعداد11 ہزار 55ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور میں کوروناکے وار تیزی سےجاری  ہے ہر گزرتے دن ہلاکتوں کی تعداد میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے،عالمگیر وبائی مرض نے مزید 16 زندگیوں کو نگل لیا،کوروناکے 330 نئے مریض سامنے آگئے،شہر میں ابتک کوروناسے 1773 اموات ہوچکی ہیں، کورونا کیسز کی تعداد 75341 تک پہنچ چکی ہے۔

گزشتہ روزملک میں کرونا سے مزید 58 افراد انتقال کر گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد11 ہزار 55ہوگئی۔ایک ہزار800نئے کیسزرپورٹ ہونے سے کرونا کیسز 5لاکھ 23ہزار11ہوگئے۔اس وقت مختلف شہروں میں 321 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق گزشتہ روز 36 ہزار 513 کروناٹیسٹ کیے گئے۔1ہزار800افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ملک بھرمیں کورونامتاثرین کی تعداد 5لاکھ 23ہزار11ہوگئی۔جبکہ 4 لاکھ 76 ہزار 471 کرونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اس وقت ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 35 ہزار 485 ہے۔سب سے زیادہ ایکٹو کیسز سندھ میں 18 ہزار 486 ہیں۔پنجاب میں 11 ہزار 14اور خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 686 فعال کیسز ہیں۔ملک کے 631 ہسپتالوں میں 2 ہزار 840 مریض زیرعلاج،321 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔سب سے زیادہ مریض ملتان میں وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

گزشتہ روز جاں بحق 58 میں سے 37 افراد وینٹی لیٹر پر تھے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے پنجاب میں 28 ،سندھ میں 20 مریض انتقال کر گئے۔کل 52 افراد ہسپتال اور 6 گھر میں جاں بحق ہوئے۔
 دوسری جانب لاہور میں ضلعی انتظامیہ کی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری ہیں،اے سی رائیونڈ،شالیمار،سٹی،کینٹ،ماڈل ٹاؤن نے کارروائیاں کیں،شہر میں 60 دکانیں، سٹورز اور میرج ہالز کو سیل کیاگیا،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 76 ہزار کے جرمانے عائد کئے،اے سی رائیونڈ نے 6 دکانوں،سٹوروں کو سیل کیا،

اے سی منصورقاضی نے 4 میرج ہالز،15 دکانوں کوسیل کیا،41 ہزار جرمانہ کیا،اے سی سٹی نے 15 دکانوں،1 ریسٹورنٹس کوسیل کیا،10 ہزار جرمانہ جبکہاے سی کینٹ نے 17 دکانوں،2 ریسٹورنٹس کوسیل کیا۔

مزیدخبریں