فخر امام: تھانہ سندر کے علاقے بحریہ ٹاؤن میں فاسٹ فوڈ چین کے ایف سی کی برانچ پر ڈکیتی، ڈاکو 10 لاکھ کے قریب کی لوٹ مار کر کے فرار ہوگئے۔
کنٹری ہیڈ کے ایف سی گوہریز خان کا کہنا تھا کہ دوران ڈکیتی ملازمین کی جانب سے پولیس کو بروقت اطلاع کرنے کے باوجود ملزمان عقبی دروازے سے فرار ہو گئے، جس کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی واضع دیکھا جاسکتا ہے۔
ایک ماہ کے دوران یہ اسی برانچ پر دوسری واردات ہے جبکہ متعلقہ ایس ایچ او سندر کی جانب سے بجائے مدد کرنے کے لئے انتہائی غلط رویہ اختیار کیا اور مقدمہ بھی درج نہیں کیا۔ ڈولفن سکواڈ مین انٹری پر کھرے رہے جبکہ ملزمان عقبی راستے سے فرار ہوگئے۔
گوہریز خان نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم عمران خان معاملے کا نوٹس لیں۔
ادھر تھانہ ہیئر کے علاقے میں دو نامعلوم ملزمان نے دوران واردات مزاحمت پر فائرنگ کر کے شہری صابر کو زخمی کردیا اور زخمی کرکے شہری سے موبائل، نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزموں کو ٹریس کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جلد گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔