بارات سے چند گھنٹے قبل شادی والا گھر ماتم کدہ بن گیا

19 Jan, 2021 | 11:08 AM

Azhar Thiraj

سٹی 42 :خوشیوں کے شادیانے آہ و بکا میں  تبدیل ،ڈھول کی تھاپ ،شہنائیوں کی آواز باراتیوں کے بین بن گئے۔بارات سے چند گھنٹے قبل دولہا زندگی ہار گیا۔

چیچہ وطنی کے نواحی علاقے میں بارات سے چند گھنٹے قبل دل کا دورہ پڑنے سے دولہا انتقال کرگیا،دولہے کی اچانک موت سے شادی والا گھر ماتم کدہ بن گیا۔

 
چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں 14 ایل میں کاشف نامی شخص کی شادی تھی،کاشف کی بارات چیچہ وطنی سے کمالیہ جانا تھی،شادی کی تمام تیاریاں مکمل تھیں ،بارات سے چند گھنٹے قبل دولہاکاشف نہانے کے لئے باتھ روم گیا تو اسے دل کا دورہ پڑا جس سے وہ موقع پر ہی چل بسا۔کاشف کی اچانک موت پر گھر میں کہرام مچ گیا اور اہل خانہ دیوانہ وار روتے رہے۔

یاد رہے  بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک لڑکے نے ایک ساتھ دو لڑکیوں کے ساتھ شادی کر کے سب کو حیران کر دیا۔ بھارت میں دو شادیوں کا رواج نہ ہونے کے برابر ہے بلکہ اسے ہندو مذہب اور آئین میں جرم تصور کیا جاتا ہے لیکن چھتیس گڑھ کے ضلع بستر کے رہائشی چندو موریا ایک ساتھ دو لڑکیوں سے شادی کر کے ناصرف نئی روایت قائم کر ڈالی۔قصہ کچھ اس طرح ہے کہ حسینہ اور سندری نامی لڑکیاں چندر موریا کو پسند کرتی تھیں اور دونوں ہی اس کے ساتھ شادی کرنا چاہتی تھیں لہذا چندو نے دونوں کا دل رکھتے ہوئے ایک ہی منڈپ میں دونوں کے ساتھ شادی رچا لی۔

مزیدخبریں