وزیراعظم کےبہنوئی،شہریوں کے پلاٹوں پر قبضہ کی تحقیقات میں نیاموڑ

19 Jan, 2021 | 10:58 AM

M .SAJID .KHAN

(سعود بٹ)لاہورمیں وزیراعظم عمران خان کےبہنوئی سمیت شہریوں کے پلاٹوں پر قبضہ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔انکوائری میں  پی آئی اے  سوسائٹی کی انتظامیہ کوذمہ دارقرار دیدیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے رشتہ دار سمیت شہریوں کے پلاٹوں پر قبضہ کا معاملہ تاحال حل نہ ہوسکا،انکوائری میں پی آئی اے سوسائٹی کی انتظامیہ کوذمہ دارقرار دیدیاگیا۔محکمہ کوآپریٹو نےسوسائٹی کےعہدیداروں کو فارغ کردیا ۔پی آئی اے  کوآپریٹو سوسائٹی کی مینجمنٹ کمیٹی قبضہ مافیہ کے خلاف اقدامات نہ کرنے پر عہدوں سےفارغ ہونے لگی۔محکمہ کوآپریٹو نے پی آئی اے سوسائٹی مینجمنٹ کمیٹی کو فارغ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔پی آئی اے کوآپریٹو کے تین ممبران کے استعفیٰ کے بعد سوسائٹی میں کیئر ٹیکر کمیٹی تعینات کی جائے گی۔

مراسلہ میں تحریر کیا گیا کہ ڈپٹی رجسٹرار سیٹھ اقبال کنوینر، ساجد حسین، جاوید اقبال ہنجرا، شرافت علی اور سلامت علی ممبر نامزد،کیئر ٹیکر کمیٹی 60 یوم کے اندر سوسائٹی کے انتخابات کو یقینی بنائی گی۔

وزیراعظم کے بہنوئی نے ایک بیان میں کہا کہ  کہ میرے پلاٹ کا قبضہ اب تک نہیں چھڑایا جاسکا ،یوسف جو کہ میرے ساتھ والے پلاٹ کا مالک تھا اس کے قتل کے بعد انہیں بھی دھمکیاں دی گئیں اور کہاگیا کہ یہ خطرناک لوگ ہیں۔عبدالاحد  کا کہنا تھا کہ وہ باقی پلاٹوں کا قبضہ بھی چھڑانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن انہیں پلاٹ کا قبضہ ملنے کے بعد عدالت سے پھر حکم امتناعی دے دیاگیا، ابھی تک پلاٹ ان کے نام نہیں ہوسکا۔

ایک انٹرویو میں میزبان نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ ایک آدمی نے پولیس کو ڈرا دیا اور پولیس نے کام شروع کردیا ، اس طرح کا کوئی بندہ آپ کو آئی جی نہیں مل رہا؟ یعنی جب تک پولیس کے اندر احتساب کا خوف نہیں ہوگا، وہ کام نہیں کرے گی؟جواب دیتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ میرے بہنوئی کے پلاٹ پر پی آئی اے سوسائٹی میں 5 سال سے قبضہ تھا۔

ہماری حکومت آئی تو اس نے کہاکہ آپ کی حکومت ہے ، قبضہ تو چھڑوا دو، وہ قبضہ گروپ تھا،  ایک سال سے زیادہ عرصہ بیت گیا جوبھی آئے یہی کہے کہ ہورہاہے جی ہورہاہے ، کچھ نہیں ہورہاہوتاتھا۔

مزیدخبریں