مفتی قوی کو تھپڑ کیوں مارا؟حریم شاہ کا چونکا دینے والابیان

19 Jan, 2021 | 10:13 AM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کا اعتراف کرلیا۔اس واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی ہے، حریم شاہ نے تھپڑ  مارنے کی وجہ بھی بتادی۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیرگردش ہے جس میں مفتی عبدالقوی کے منہ پر حریم شاہ کی جانب سے تھپڑ  رسید کیاگیا اور عبدالقوی بوکھلا گئے، حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کا اعتراف کرلیا۔ تھپڑ مارنے کی وجہ بتاتے ہوئےحریم شاہ کا کہنا ہے کہ مفتی عبدالقوی دو روز سے اُن کے ساتھ نازیبا گفتگو کر رہے تھے۔

بار ہا منع کرنے کے باوجود باز نہیں آئے، میرے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو میں نے اور میری دوست نے اُنہیں مارا۔ تھپڑ کھانے کے واقعہ کے بعد عبدالقوی نے ایک بیان میں کہا کہ حریم شاہ نے نہیں، اُن کی سیکرٹری عائشہ نے مارا، مقصد ویڈیو وائرل کرا کے لاکھ دو لاکھ روپے کمانا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مار رہی ہیں اور وہ بس اچانک ہڑ بڑا اٹھتے ہیں۔

خاتون کے حوالے سے چہ مگوئیوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم اب حریم شاہ نے خود ہی اعتراف کرلیا ہے۔ حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی تصدیق کی اور کہا کہ انہوں نے ہی تھپڑ مارا ہے اور کیوں مارا ہے اس کا جواب جلد سب کو مل جائے گا۔

اب اس حوالے سے مفتی عبدالقوی کا کہناتھا کہ ایک ٹی وی پروگرام کے لئےحریم شاہ اور مجھے کراچی بلایاتھا۔ہوٹل میں بیٹھا موبائل فون استعمال کررہا تھا کہ ایک خاتون اچانک کمرے میں آئی اور تھپڑ مار کر چلی گئی۔

مزیدخبریں