چوروں نے نمازیوں کو بھی نہ بخشا

19 Jan, 2020 | 11:03 PM

Malik Sultan Awan

(وقاص احمد)چوروں نے نمازیوں کی موٹرسائیکلیں اٹھانے کا تہیہ کر لیا، ملت پارک میں بھی چور نے نماز کیلئے آے شہری کی موٹرسائیکل چوری کرلی.

ایک کے بعد ایک نمازی کی موٹرسائیکل چوری ہونے لگی جبکہ پولیس دلاسے اور تسلیوں تک محدود ہے. ملت پارک میں نمازی کی موٹرسائیکل چوری کی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ متاثرہ شہری کے مطابق گزشتہ روز چوہدری کالونی مسجد دارالسلام سے شہری حمزہ کی موٹرسائیکل چوری ہوئی. نماز پڑھنے کی روپ میں آنے والا چور جماعت شروع ہوتے ہی موٹرسائیکل لے کر فرار ہوگیا،  پولیس نے شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ۔

یاد رہے جمعہ کے روز کاہنہ سے بھی شہری کی موٹرسائیکل چوری ہوئی تھی۔

مزیدخبریں