سانحہ ساہیوال، اصول انصاف کیلئے قرارداد جمع

19 Jan, 2020 | 07:58 PM

Arslan Sheikh

( علی اکبر ) سانحہ ساہیوال کے ایک سال گزر جانے کے باوجود انصاف کی عدم فراہمی پر پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں مسلم لیگ ( ن) کی جانب سے قرارداد جمع کرا دی گئی۔

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں مسلم لیگ ( ن) کی رہنما کنول پرویز کی جانب سے جمع کرائی جانے والی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ 19 جنوری 2019 کو سانحہ ساہیوال پیش آیا، جس میں شادی پر جانے والے معصوم نہتے شہریوں کو سی ٹی ڈی اہلکاروں نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ معصوم بچوں کے سامنے انکے ماں باپ اور پیاروں کی ہلاکت انسانیت سوز واقعہ تھا، سانحہ ساہیوال کو ایک سال بیت گیا لیکن متاثرین آج بھی انصاف کے منتظر نظر ہیں۔

حکومت کا جوڈیشل کمیشن بنانے کے وعدے سے بھی مکر جانا افسوسناک ہے، ملزمان کے خلاف کوئی موثر کارروائی نہ ہونا حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ تبدیلی سرکارنا ہی متاثرین کو انصاف دے سکی اور نہ مرنے والے معصوم لوگوں کے خون کا مداوا کرتی نظرآئی۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ سانحہ ساہیوال کے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی اور متاثرین کو انصاف دلایا جائے۔

مزیدخبریں