پبلک بس سٹاپ خستہ حالی کا شکار

19 Jan, 2020 | 07:12 PM

Arslan Sheikh

( راؤ دلشاد ) شہر کی 13 سو کلومیٹر سڑکوں کے پبلک بس سٹاپ خستہ حالی کا شکار، لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی اور محکمہ ٹرانسپورٹ نے وزیراعلیٰ کے بس سٹاپ اسٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کے احکامات کو یکسر نظر انداز کردیا، خستہ حال بس سٹاپ پر نجی کمپنیوں کے تشہیری بورڈ تو لگ گئے لیکن بس سٹاپس کی حالت نہ بدل سکی۔

شہر میں پبلک بس سٹاپ بیٹھنے کا انتظام نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے بس سٹاپس کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کے احکامات تو فرمائے لیکن لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی اور محکمہ ٹرانسپورٹ نے وزیر اعلیٰ کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے ہیں۔ شہر کی ماڈل قرار دی گئی شاہراہوں کے بس سٹاپس بھی لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی کارکردگی کا پوسٹ مارٹم کررہے ہیں۔

ایل ٹی سی نے شہر کے ایک ہزار سے زائد بس سٹاپس کی حالت بہتر بنانے کے بجائے کمائی کا ذریعہ بنا لیا، یہی وجہ ہے کہ 80 فیصد بس سٹاپ بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں جو شہریوں کیلئے اذیت سے کم نہیں۔

شہر کے بس سٹاپ سے ریونیو تو اکٹھا کیا جارہا ہے لیکن بس سٹاپس پر بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن نہیں بنائی جارہی جسکی وجہ شہری گھنٹوں کھڑے ہوکر بس کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔

مزیدخبریں