سرکاری ہسپتالوں میں یوزر چارجز ختم کرنے کا مطالبہ

19 Jan, 2020 | 06:22 PM

Malik Sultan Awan

(بسام سلطان) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نےسرکاری ہسپتالوں میں یوزر چارجز ختم کرنے کا مطالبہ کردیا، صدر پی ایم اے پروفیسراشرف نظامی کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں کی تشخیصی سہولیات کو بھی پرائیویٹ افراد کے سپرد نہ کیا جائے ۔

متحدہ لیبر فیڈریشن کے چیئرمین محمد یعقوب کی سربراہی میں ملنے والے وفد سے ملاقات کے دوران پی ایم اے کے صدر کا کہنا تھا کی حکومت سوشل سکیورٹی ہسپتال اور سرکاری ہسپتالوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی میں غیر ذمہ دارانہ رویہ نا اپنائے، ہسپتالوں کی تشخیصی سہولیات کو بھی پرائیوٹ افراد کے سپرد نہ کیا جائے ۔

ملاقات میں مزدور رہنما چودری محمد یعقوب، حسن محمد رانا، پاکستان ریلوے ورکرز یونین کے رہنما محمد اکبر، شوکت علی، حنیف رامے ،محمد اکبر، نظیر شہزاد اور الطاف بلوچ سمیت دیگر نے شرکت کی جبکہ پی ایم اے کی جانب سے ڈاکٹر ملک شاہد شوکت، ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری، ڈاکٹر تنویر انور ،ڈاکٹر سکندر حیات گوندل ، ڈاکٹر احمد نعیم اختر ، ڈاکٹر سلمان کاظمی اور دیگر شامل تھے۔

مزیدخبریں