کنٹریکٹ افسران کی مستقلی کھٹائی میں پڑگئی

19 Jan, 2020 | 06:19 PM

Arslan Sheikh

( شاہد ندیم ) لیسکو میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی ہونے والے آفیسرز کو مستقل کرنے کا معاملہ ایک بار پھر کھٹائی میں پڑا گیا، وزارت پاور ڈویژن نے آفیسرز سے گزشتہ سال کی کارکردگی کا ریکارڈ جمع کروانے کے احکامات جاری کر دیئے۔

لیسکو میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہونیوالے آفیسرز کو ریگولر کرنے کا معاملہ ایک بار پھر التواء کا شکار ہو گیا ہے، پانچ سال قبل کنٹریکٹ پر بھرتی آفیسرز کو مستقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم وزارت پاور ڈویژن نے مستقل کرنے کے لئے افسران پر کڑی شرائط عائد کر رکھی ہیں۔

 پیپکو نے افسران کی مستقلی کیلئے سولہ جنوری کو ہونے والے سینئر پروموشن بورڈ کو ملتوی کر کے مزید ریکارڈ طلب کر لیا ہے اور افسران سے گزشتہ سال کی کارکردگی کی رپورٹ بھی مانگ لی گئی ہے۔ اس سے قبل تمام افسران سے چار سال ک دستاویزات پر مبنی ریکارڈ جمع کیا گیا ہے۔

متعلقہ تھانوں سے این او سی سمیت دیگر کوائف کی تکمیل کی جا چکی ہے، تمام آفیسرز کو بیس جنوری تک گزشتہ سال کا ریکارڈ جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔ ریکارڈ جمع ہونے کے بعد آفیسرز کو مستقل کرنے کے لئے دوبارہ بورڈ کا اجلاس بلایا جائے گا۔

مزیدخبریں