ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکے، چوریاں عروج پر، شہری قیمتی مال و زر سے محروم

ڈاکے، چوریاں عروج پر، شہری قیمتی مال و زر سے محروم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد علی)شہر بھر میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں سے شہری خوف زدہ ہوکر رہ گئے،شہریوں نے کہا کہ پولیس کی پٹرولنگ کا نظام بہترہو جائے تو وارداتیں روکی جاسکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  راوی روڈ کے علاقے میں چوری و ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، کبھی چور گھر میں گھس کر واردات کرتے ہیں تو کبھی دکانوں کے تالے توڑ کر قیمتی چیزیں چرا لیتے ہیں،مکینوں کا کہنا تھا کہ آئے روز کوئی نہ کوئی چوری یا ڈکیتی کی واردت ہوتی ہے۔

رات کے وقت تو مین بازار میں شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹا جاتا ہے، مگر پولیس کی جانب سے کوئی خاطر خواہ کارروائی ہوتی ہوئی نظر نہیں آتی، مکینوں کا کہنا تھا کہ نامعلوم چور مین بازار سے دکان کے تالے توڑ کر ایک سی ڈی چرا کر لے گئے جبکہ دودھ کی دکان سے بھی نقدی چوری ہو چکی ہے۔

انہوں نے مطالبہ ہے کہ راوی روڈ مین بازار میں پٹرولنگ کے نظام کو بہتر کیا جائے تاکہ ایسی وارداتوں کو روکا جا سکے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer