حافظ شہباز: بگ بیش میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے حارث رؤف نے ٹریننگ کیمپ جوائن کرلیا۔
قومی کرکٹر حارث رئوف نجی پرواز کے ذریعے لاہور ائیر پورٹ پہنچے۔ٹیم منیجمنٹ، ساتھی کرکٹرز کی فاسٹ باؤلر سے بہترین کارکردگی کیلئے پرامید ہیں،ادھر قذافی سٹیڈیم میں پاک بنگلہ سیریز کی تیاریاں جاری،ڈپٹی کمشنر نے الائیڈ محکموں کے عملے کی تفصلات مانگ لیں۔
Qalandars Pride @HarisRauf14 is back in Pakistan ???????? for Bangladesh T20I series#DamaDamMast #MainHoonQalandar #PAKvBAN pic.twitter.com/zHBmTW0xjs
— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) January 18, 2020
لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو عاطف رانا نے کہا کہ لاہور قلندرز کا ہمیشہ سے ہی عزم تھا کہ پاکستان کرکٹ کو نئے وسیم اکرم اور نئے وقار یونس دیں، حارث رؤف کی پاکستان ٹیم میں شمولیت اس عزم کی جانب ایک قدم ہے۔قلندرز کی ہمیشہ ہی خواہش تھی کی وہ تُکے کی بجائے اپنے پراسس سے کامیابی حاصل کریں اور حارث روف کا سامنے آنا اس پراسس کا ہی حصہ ہے، یہ پراسس اتنا آسان نہیں تھا لیکن اس کی کامیابی سے جو خوشی ملی ہے اس کا بھی کوئی حساب نہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ اگلے تین سے چار سالوں میں بہت سے قلندرز پاکستان ٹیم میں کھیلتے نظر آئیں گے، ابھی بہت سے ہیرے چھپے ہوئے ہیں، قلندرز کے پاس طویل لسٹ ہے لیکن ہر کھلاڑی ایک پراسس کے بعد ہی سامنے لایا جائے گا۔