ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واٹر فلٹریشن پلانٹس خراب،ٹائون شپ کے شہری بوند بوند کو ترس گئے

واٹر فلٹریشن پلانٹس خراب،ٹائون شپ کے شہری بوند بوند کو ترس گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی: ٹاؤن شپ کےمختلف بلاکس کےمکین پینےکے صاف پانی سےمحروم،بلاک 2اور6کے واٹر فلٹریشن پلانٹس بند ہونےسےمکین دور درازسےپانی لانےپرمجبورہوگئے۔


ٹاؤن شپ کے مختلف بلاکس میں پینےکےصاف پانی کی عدم فراہمی،مکین خالی بوتلیں اٹھائےکبھی ایک تو کبھی دوسرے واٹرفلٹریشن پلانٹس کےچکر لگانے پرمجبور ہوگئے۔


ٹاؤن شپ کے بلاک 2 اوربلاک 6کےفلٹریشن پلانٹس بند ہونے سے اہل علاقہ کو شدید پریشانی کا سامناہے، متاثرین کہتے ہیں کہ ٹیوب ویلز خراب رہنا معمول بن چکا ہےلیکن انتظامیہ نوٹس نہیں لیتی۔


ٹاؤن شپ کےمکینوں نےمطالبہ کیا کہ انتظامیہ پانی جیسی بنیادی ضرورت کی فراہمی یقینی بنانےکیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی حالت زار کا فی الفور نوٹس لے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer