کمر توڑ مہنگائی کیخلاف رکشہ ڈرائیورز سڑکوں پر آگئے

19 Jan, 2020 | 03:17 PM

Sughra Afzal

(عثمان علیم) عوامی رکشہ یونین کا بھیکےوال موڑ پر حکومت اور ضلعی انتظامیہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین نے برتن اٹھا کرآٹا باٹتے ہوئے حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

مہنگائی کی بڑھتی ہوئی شرح سے جہاں عام آدمی تنگ ہے وہیں مہنگائی کے ستائے رکشہ ڈرائیورز بھی سڑکوں پر آگئے، چیئرمین عوامی رکشہ یونین مجید غوری کی قیادت میں بھیکے وال موڑ پرشدید احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے ہاتھوں میں برتن اٹھا رکھے تھے جبکہ شاپروں میں آٹا تقسیم کیا اور حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

چیئرمین عوامی رکشہ یونین مجید غوری کا کہنا تھا کہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ مہنگائی پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہو چکی ہیں ، مارکیٹ میں سرکاری ریٹس پر کوئی بھی چیز نہیں مل رہی ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی مہنگائی کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہیں۔

مظاہرین کے مطابق آٹا، چینی، ادویات، ایل پی جی، بجلی ، پٹرول ہو یا کوئی اور شہ ہر چیز کی قیمت عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہو چکی ہے، جس سے غریب طبقہ فاقوں پر آچکا ہے۔

مزیدخبریں