چینی مسافر سےشراب کی بوتلیں برآمد

19 Jan, 2020 | 02:56 PM

M .SAJID .KHAN

(سعید احمد سعید)علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے کارروائی کے دوران بنکاک جانے والے مسافر کے سامان سے شراب کی بوتلیں برآمد ہوگئیں۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق چینی مسافر لوئی لیانگ لاہور سے بنکاک جا رہا تھا، چینی مسافر تھائی ائیر کی پرواز ٹی جی 346سے بنکاک جا رہا تھا،دوران چیکنگ مسافر کے سامان سے شراب کی چار بوتلیں برآمد ہوئیں۔

کسٹمزحکام نے تفتیش کے بعد شراب قبضے میں لیکر مسافر کو سفر کرنے کی اجازت دے دی۔

مزیدخبریں