(ن)لیگ نے وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر خوراک سے استعفے کا مطالبہ کردیا

19 Jan, 2020 | 02:47 PM

Sughra Afzal

 (علی اکبر) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن) نے آٹے کی قیمت بڑھنے پر قراردادیں جمع کرادیں۔

 رکن اسمبلی سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کروائی جانے والی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان آٹے کی قیمت میں غیر معمولی اضافے کو حکومت کی غفلت قرار دیتا ہے، حکومت کی ناقص حکمت عملی اور انتظامی امور پر گرفت کمزور ہونے سے آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، حکومت پنجاب بروقت اقدامات کرتی تو دیگر اشیا کی قیمت میں بھی اضافہ ممکن نہیں تھا،مہنگائی کے اس طوفان کے ذمہ دار براہ راست وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں، ایوان وزیر اعلیٰ کی ناقص کارکردگی پر ان کی برطرفی کا مطالبہ کرتا ہے۔

 مسلم لیگ (ن )کی سمرا کومل کی جانب سے جمع کروائی جانے والی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں آٹے کا بحران حکومت کی سوچھی سمجھی سازش ہے، مخصوص مافیا کو نوازنے کےلئے پنجاب میں آٹا نایاب کیا گیا ہے، شہری مہنگے داموں بلیک میں آٹا خریدنے پر مجبور ہیں یہ ایوان وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چودھری سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتا ہے۔

مزیدخبریں