قومی ایئر لائنز کی 11 پروازیں منسوخ

19 Jan, 2020 | 02:30 PM

M .SAJID .KHAN

(سعید احمد سعید)لاہور ائیرپورٹ کے اطراف میں شدید دھند، صبح سویرے رن وے پر حد نگاہ 10میٹر رہ جانے پر فلائیٹ شیڈول بری طرح متاثر رہا۔ لاہور آنے جانے والی11 پروازیں منسوخ جبکہ 12تاخیر کا شکار رہیں۔

فلائیٹ انکوائری کے مطابق پی آئی اے کی کراچی جانیوالی پرواز 313، ائر بلیو کی کراچی جانیوالی پرواز 401، پی آئی اے کی کوئٹہ جانیوالی پرواز 322، پی آئی اے کی ابوظہبی جانیوالی پرواز 263، ائر بلیو کی کراچی جانیوالی پرواز 405، ائر بلیو کی کراچی سے آنیوالی پرواز 404، ایئر بلیوکی کراچی سے آنیوالی پرواز 402، پی آئی اے کی کراچی سے آنیوالی پرواز 312، پی آئی اے کی کوئٹہ سے آنیوالی پرواز 323، پی آئی اے کی لندن سے آنیوالی پرواز 758، پی آئی اے کی ابوظہبی سے آنیوالی پرواز 264 کو منسوخ کر دیا گیا۔

دوسری جانب متعدد پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں،ایئر بلیو کی جدہ سے آنیوالی پرواز 471کا رخ دھند کے باعث اسلام آباد موڑ دیا گیا، سعودی ایئر کی جدہ سے آنیوالی پرواز 732ڈیڑھ گھنٹے، پی آئی اے کی مسقط سے آنیوالی پرواز 230دوگھنٹے، قطر ایئرویز کی دوحہ سے آنیوالی پرواز 628چار گھنٹے، پی آئی اے کی جدہ سے آنیوالی پرواز 760چھ گھنٹے تاخیر کا شکار رہی،

علاوہ ازیں سعودی ائر کی جدہ جانیوالی پرواز 733 چار گھنٹے، پی آئی اے کی ریاض جانیوالی پرواز 725چار گھنٹے، قطر ائر ویز کی دوحہ جانیوالی پرواز 629 تین گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہو گی۔

مزیدخبریں