جونیئر ایشیا ہاکی کپ کیلئے آئندہ ہفتے کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا جائیگا

19 Jan, 2020 | 02:21 PM

Sughra Afzal

(شہباز علی) جونیئر ایشیا  ہاکی کپ کی تیاریوں کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری ہے ، کھلاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ لے کر آئندہ ہفتے شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔

نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں جاری تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس پر توجہ دی جارہی ہے، ٹرینرز نصر اللہ رانا اور عابد امین کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، آئندہ ہفتے کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کی فٹنس کاجائزہ لے کر ان کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا، جونئیر ایشیا  ہاکی کپ 4 سے 12 جون تک ڈھاکہ بنگلہ دیش میں کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں