عبقری روحانی اجتماع کے شرکاء کیلئے ریلوے انتظامیہ کا احسن اقدام

19 Jan, 2020 | 01:27 PM

Sughra Afzal

(سعید احمد) سالانہ عبقری روحانی اجتماع کے شرکاء کی سہولت کے لیے ریلوے انتظامیہ کا احسن اقدام، دو ٹرینوں کو ڈیرہ نواب صاحب ریلوے سٹیشن رکنے کی اجازت دے دی گئی۔

ریلوے انتظامیہ نےسالانہ عبقری روحانی اجتماع کے شرکاء کی سہولت کے لیےلاہور سے کراچی جانے اور آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس،  فیصل آباد سے کراچی جانے اور آنے والی ملت ایکسپریس کو ڈیرہ نواب صاحب ریلوے سٹیشن پر رکنے کی اجازت دے دی ہے، اس حوالے سےنوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کو 2 منٹ رکنے کی اجازت دی گئی، ٹرینوں کو ڈیرہ نواب صاحب ریلوے سٹیشن پر رکنے کی اجازت 21 تا 23 فروری تک ہوگئی۔

مزیدخبریں