سرد موسم میں تتلیوں کی افزائش شدید متاثر ہونے لگی

19 Jan, 2020 | 12:18 PM

Sughra Afzal

(سعدیہ خان) سرد موسم میں تتلیوں کی افزائش شدید متاثر ہورہی ہے، بوٹینیکل گارڈن جلو میں مصنوعی طریقہ پیداوار سے بھی تتلیوں کیلئے درجہ حرارت متوازن رکھنا اور ان کی افزائش کو بڑھانا بے حد مشکل ہو چکا ہے۔

 انڈے سے تتلی بننے تک ایک تتلی کی اوسط عمر 25دن ہوتی ہے، تتلی کی افزائش کیلئے قدرتی درجہ حرارت کا 28 سے 35 کے درمیان رہنا ضروری ہے جبکہ موسم سرما میں دھند اور شدید سردی کی وجہ سے تتلی گھر میں تتلیوں کی افزائش مشکل مرحلہ ہے۔

 ہیٹرز کے ذریعے درجہ حرارت بڑھانے کی ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے مگر یہ مصنوعی طریقہ کار کچھ خاص کارآمد ثابت ہوتا نظر نہیں آرہا، ایک سال میں تتلی کو صرف دو سے تین ماہ ایسے میسر آتے ہیں جب یہ قدرتی ماحول میں پرورش پاتی ہیں جبکہ انہی موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث تتلی کا شمار ان حشرات میں ہوتا ہے جو تیزی کے ساتھ کم ہو رہی ہیں۔

ماہرین سمجھتے ہیں کہ تتلی کا تعلق حشرات کی اس قسم سے ہے جو پودوں کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتی ہے جبکہ اس کا وجود اس لیے ضروری ہے کہ ایکو سسٹم کو متوازن رکھا جاسکے

مزیدخبریں