مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ماڈل بازاروں میں ریلیف کی امید باقی

19 Jan, 2020 | 11:56 AM

Azhar Thiraj

سعود بٹ : مہنگائی نے شہریوں کی کمر توڑ دی لیکن ماڈل بازاروں سے کچھ  ریلیف کے مواقع باقی ہیں۔ٹماٹر سستے ہوئے تو دیگر چیزیں مہنگی ہوگئیں۔

ماڈل بازاروں میں  ٹماٹر سستے ہو گئے ، قیمت میں 40 روپے کی کمی سے ماڈل بازاروں میں 80 روپے کلو پر فروخت ہونے لگے۔مٹر20روپے کم ہوکر130 روپے کلو پر دستیاب ،،پیاز کی قیمت 5 روپے کم ہو کر45،کھیرا68سے 48روپےفی کلو ،،کریلے13 روپے اضافے سے 111 اور بینگن20روپے کلو بڑھ کر 93 روپے ہوگئے۔

برائلر کی قیمت پانچ روپے اضافے سے مرغی کا گوشت 220 روپے ،،فارمی انڈے ایک روپے اضافے سے 120روپے درجن مقرر ہے۔

مزیدخبریں