پنجاب کے بلدیاتی اداروں پر بڑی پابندی لگ گئی

19 Jan, 2020 | 11:33 AM

Sughra Afzal

(راﺅ دلشاد) میٹروپولیٹن کارپوریشن اور صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں میں اب ایک بھی ورک چارج ملازم بھرتی  نہیں  ہوسکے گا، محکمہ بلدیات پنجاب نے ورک چارج بھرتیوں پر پابندی عائد کردی۔

محکمہ بلدیات پنجاب نے ایڈمنسٹریٹرز میٹروپولیٹن کارپوریشن اور چیف آفیسر سمیت صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کے سربراہان کو ورک چارج ملازمین بھرتی کرنے سے روک دیا، ورک چارج ملازمین کی بھرتی پر پابندی کی بنیادی وجہ ورک چارج ملازمین کا لیبر کورٹس سے رجوع کرنا ہے ، ملازمین عدالت جا کر انتظامی فیصلوں پر اثر انداز ہوتے اور خود کو مستقل کروا لیتے ہیں۔

ورک چارج کی بھرتی کیلئے محکمہ بلدیات کی تحریری منظوری ضروری ہوگی،قبل ازیں1200 ورک چارج ملازمین کو مستقل کرنے کی منظوری بھی دی جاچکی ہے۔

مزیدخبریں