(ریحان گل) سٹی 42 نے ایک اور ارفع کریم کو ڈھونڈ لیا، مغلپورہ کے رہائشی 13 سالہ محمد امیر شاہ نے آئی ٹی کے شعبہ میں 23 بین الاقوامی سرٹیفکیٹس حاصل کررکھے ہیں۔
محمد امیر شاہ نے پاکستان کی پہلی اور حال ہی میں دوسری ڈومین سپیسفک لینگوئج بھی تیار کی ہے، بغیر کسی مدد اور نامناسب معاشی حالات میں بھی محمد امیر شاہ نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے مگر اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لئے حکومتی توجہ کا منتظر ہے۔