لاہور پریس کلب میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تقریب کا انعقاد

19 Jan, 2020 | 10:43 AM

Azhar Thiraj

سٹی 42:لاہور پریس کلب میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا،جس میں ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کی جانب سے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔


لاہور پریس کلب میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور میلاد مصطفے کا اہتمام کیا گیا ،جس میں صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری ،ڈاکٹراشرف آصف جلالی سمیت دیگرکابینہ کے ارکان اور کلب ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر آصف اشرف جلالی نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر روشنی ڈالی گئی جبکہ ثناء خوان حضرات کی جانب سے نعت وکلام بھی پیش کیا گیا۔

مزیدخبریں