انسداد دہشتگردی مقدمات کی سماعت کرنے والا بینچ تحلیل

19 Jan, 2019 | 07:10 PM

Arslan Sheikh

( ملک اشرف ) لاہور ہائیکورٹ میں انسداد دہشتگردی مقدمات کی سماعت کرنے والا 2 رکنی بینچ تحلیل کرکے جسٹس محمد قاسم خان کی سربراہی میں نیا 2 رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان نے نیا بینچ تشکیل دینے کی منظوری دی، جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں انسداد دہشتگردی کیسز کی سماعت کرنے والا بینچ تحلیل ہونے کے بعد نیا بینچ تشکیل دیا گیا۔

جسٹس محمد قاسم خان کی سربراہی میں نئے 2 رکنی بینچ میں جسٹس امجد جاوید گورال شامل ہیں، 2 رکنی بینچ 21 سے 31 جنوری تک پرنسپل سیٹ پر انسداد دہشتگردی سے متعلق تمام کیسز کی سماعت کرے گا۔

مزیدخبریں