حارث سہیل کی پی ایس ایل میں شرکت خطرے میں پڑگئی

19 Jan, 2019 | 05:54 PM

Arslan Sheikh

( سٹی 42 ) قومی کرکٹر حارث سہیل کے گھٹنے کی انجری کا معاملہ، بحالی پروگرام شروع ہوگیا، حارث سہیل کی ایم آر آئی رپورٹ مکمل، دائیں گھٹنے کے باعث کرکٹر کو بھاگنے میں دشواری کا سامنا ہے۔  

قومی کرکٹر حارث سہیل کے گھٹنے کی نجری کے باعث پی ایس ایل 4 میں شرکت پر سوالیہ نشان کھڑا ہوگیا ہے، فزیو نے حارث سہیل کو پی ایس ایل 4 میں شرکت نہ کرنے کی ہدایت کردی۔ کرکٹر کو 3 سے 4 ہفتے کا ری ہیب درکار ہے۔

دوسری جانب مڈل آرڈر بلےباز پی ایس ایل 4 میں شرکت کے خواہاں ہیں، ڈاکٹر سہیل سلیم حارث سہیل کے ری ہیب پروگرام کی نگرانی کررہے ہیں۔

مزیدخبریں