وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہوگیا

19 Jan, 2019 | 04:05 PM

Sughra Afzal

(علی اکبر) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ترجمان شہباز گل کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا۔

ذرائع  کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل اِن دنوں کچھ پریشان ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اُن کا اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا اور ہیکر نے کچھ ایسا کر دیا کہ ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے قواعد کی خلاف وزی پر اُن کا اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا ہے، جبکہ اب تو ان کا ای میل آئی ڈی بھی مذکورہ اکاؤنٹ سے تبدیل کر دیا گیا۔

مزیدخبریں