(یاور چودھری) پیراگون ہاؤسنگ سکینڈل میں ملوث خواجہ برادران کا مزید سات روز کا جسمانی ریمانڈ منظور ہوگیا۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان نے لوگوں کا جینا دو بھر کر دیا مجھے نپیں لگتا یہ حکومت اپنی مدت پوری کر سکے گی۔
نیب کی جانب سے چودہ روز کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے کےبعد دس احتساب عدالت کے جج نجم الحسن کی عدالت میں پیش کیا، نیب پراسیکیوٹر وارث جنجوعہ نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے پیراگون کے اکاونٹ سے سعد رفیق کے اکاونٹ میں رقم ٹرانسفر کی گئی ہے اور بنک اکاونٹس کے حوالے سے تفتیش جاری ہے لہذا پندرہ روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔
خواجہ سعد رفیق کے وکیل امجد پرویز نے ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک تفتتیش میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے، پیراگون سے خواجہ برادران کا کوئی تعلق نہیں، نیب کو جسمانی ریمانڈ دینے کی ضرورت نہیں اور نیب کے پاس خواجہ سعد کا کوئی اکاونٹ نہیں جس کی تفتیش کرنی ہوجبکہ ایگزیکٹو بلڈرز کے ساتھ جو لین دین ہوا وہ تمام ریکارڈ پر موجود ہے۔
کمرہ عدالت سے نکلتے ہی لیگی کارکنان نے خواجہ برادارن کو گھیرے میں لے لیا اور خوب سیلفیاں بھی بنائی اس موقع پر خواجہ سعد رفیق کہ یہ پہلی بار ہے کی اپوزیشن متحد ہوئی ہے مینڈیٹ نہ ماننے کے باوجود ہم چاہتے ہیں سسٹم چلے حکومت اپنا وعدے پورے کرے۔ عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے خواجہ برادران کے ریمانڈ سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا اور بعد ازاں سناتے ہوئے سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دیدیا۔