ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں جدید سہولتوں سے آراستہ ٹراما سنٹر بنے گا

لاہور میں جدید سہولتوں سے آراستہ ٹراما سنٹر بنے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (قیصر کھوکھر) حکومتِ پنجاب نے لاہور شہر میں جدید سہولتوں سے آراستہ بین الاقوامی معیار کا ایک ٹراما سنٹر اور ایئر ایمبولینس بنانے کی منظوری دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹراما سنٹر لاہورشہرمیں قائم کیا جائے گا جس میں حادثات اور ایمرجنسی کی تمام سہولتیں مہیا ہوں گی۔ حکومتِ پنجاب نے سابق صوبائی وزیر داکٹر طاہر علی جاوید کی سربراہی میں ایک ٹاسک فورس بھی قائم کر دی ہے، ٹاسک فورس حکومت پنجاب کو لاہور شہر میں ٹراما سنٹر بنانے کیلئے بجٹ، سہولتیں، ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس سمیت دیگر امور پر اپنی سفارشات پیش کرے گی۔

ٹراما سنٹر جناح ہسپتال کے قریب بنایا جائے گا، اس ٹراما سنٹر میں حادثات اور ایمرجنسی کے کیسز کو ڈیل کیا جا ئے گا، ٹاسک فورس اس ٹراما سنٹر کے ساتھ ساتھ ایئر ایمبولینس بنانے کیلئے ایک جامع پلان بھی پیش کرے گی۔  محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نےدونوں منصوبوں کی منطوری دے دی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer