پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحان دینے والے طلبا ہو جائیں الرٹ

19 Jan, 2019 | 12:32 PM

Shazia Bashir

(جبید ریاض) وزیراعلی مانیٹرنگ فورس پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحان کی مانیٹرنگ کرے گا، مانیٹرنگ ایلوایشن اسسٹنٹ روزانہ دو امتحانی سنٹرزکا وزٹ کریں گے اور ہر سنٹر میں کم سے کم 10 سٹوڈنٹ کی شناخت کریں گے۔

پنجاب ایگزمینیشن کمیشن کے تحت 4 فروری سے شروع ہونے والے پانچویں اور آٹھویں جماعت کے پیپروں میں مانیٹرنگ ایلوایشن اسسٹنٹ پہلا وزٹ پیپر شروع ہونے سے پہلے کریں گے۔ دوسراوزٹ امتحان کے اختتام اور پیپروں کی پیکنگ تک کریں گے، مانیٹرنگ ایلوایشن اسسٹنٹ کو سوالیہ پیپر کی تصویر لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ مانیٹرنگ اسسٹنٹ یو ایم سی کی رپورٹ آن لائن بھجوائیں گے۔

ایم ایز کم سے کم 10 سٹوڈنٹ کی پڑتال کریں گے، ایم ایز اپنے وزٹ کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر کریں گے، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ایم ایز کی ٹریننگ کیلئے 28 جنوری کو ورکشاپ منعقد کرے گا۔   

مزیدخبریں