ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب نے سرکاری ملازمین کو بڑا تحفہ دیدیا

وزیر اعلیٰ پنجاب نے سرکاری ملازمین کو بڑا تحفہ دیدیا
کیپشن: City42 - Govt Employees, Usman Buzdar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (قیصر کھوکھر) وزیر اعلیٰ پنجاب  سردار عثمان بزدارنے سرکاری ملازمین کیلئے کئی مراعات اور گرانٹس کی منظوری دے دی۔ گزیٹیڈ آفیسرز کے یتیم بچوں کا سکالر شپ 20 سے 50 ہزار سالانہ کر دیا گیا۔

محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے مطابق گزیٹیڈ سرکاری ملازمین کے یتیم بچوں کیلئے سکالر شپ 10 ہزار روپے مقرر اور نان گزیٹیڈ سرکاری ملازمین کے یتیم بچوں کو میٹرک تک سالانہ سکالر شپ1500 سے بڑھا کر 5 ہزارکر دیا گیا۔ گزیٹیڈ آفیسرز کے بچوں کی شادی گرانٹ 40 ہزار سے بڑھا کر ڈیرھ لاکھ کر دی گئی۔

 نان گزیٹیڈ ملازمین کے بچوں کو شادی گرانٹ 15 ہزار کی بجائے ایک لاکھ روپے ملے گی۔ ملازمین کے جنازے اور بچوں کے شادی فنڈز میں ریکارڈ اضافہ کیا گیا۔ سروسز حکام گریڈ ایک سے 10 تک کے ملازمین کی بیوہ کی ماہانہ گرانٹ 1950 سے 5ہزار روپے کر دی گئی۔

Sughra Afzal

Content Writer