نبیل ملک:پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے ملازمین کا احتجاج ۔ سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس جوان خواب خرگوش کے مزے لوٹتا رہا۔
احتجاج کے دوران تمام ملازمین نے نجکاری نامنظور کے نعرے لگائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے ملازمین کا معاشی قتل کسی بھی صورت نہیں ہونے دیا جائے گا۔ پی آئی اے قومی ایئرلائن ہے ہر صورت اس کا تحفظ کریں گے۔ احتجاج میں صدر یونین محمد اویس، جنرل سیکریٹری لالہ عبدالجبار، سینئر ممبر گل حسن، زبیر چودھری، گلزار تنویر، انوار خان، شاہد پرویز، ظہیر احمد، ساجد حسین، عبدالرشید، محمد فرخ، شہزاد احمد، منظور احمد، شاہد مغل، وقاص الیاس، خالد مقبول، رشید احمد اورمحمد جمیل سمیت دیگر درجنوں ملازمین نے شرکت کی ۔
اس دوران سکیورٹی ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار اپنے سارے غم بُھلا کر خواب خرگوش کے مزے لیتا رہا جس کی ویڈیو سٹی 42 نے حاصل کر لی۔ دیکھا جا سکتا ہے کہ حساس ترین مقام پر پولیس کتنی ذمہ دار ہے ۔