میئرلاہور کی3 روزہ سرکاری دورے کے بعد وطن واپسی

19 Jan, 2018 | 10:16 PM

راؤ دلشاد: میئرلاہور3 روزہ سرکاری دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید ایمرٹس ایئر لائن کی پرواز ای کے346 سے چایئنہ سے براستہ دبئی لاہور پہنچے گئے۔

 تفصیلات کے مطابق میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر15رکنی وفد کے ہمراہ چائینہ گئے تھے۔ بنکاک سے تھائی ایئر کی پروازٹی جی 668 سےچایئنہ کے شہر شینزن پہنچے۔

 میئر لاہور16جنوری کی سہ پہر ایک بجے شینزن پہنچےجبکہ 17 جنوری کو سمارٹ سٹی ایمرجنسی ریسپانس سروس کمیونیکیشن ورکشاپ میں لاہور کی نمائندگی کی. میئر لاہور اوروفد کے دیگر مندوبین نے شینزن سٹی کے پولیس پبلک بیورو آفس کا دورہ بھی کیا۔

مزیدخبریں