سعود بٹ:ایل ڈی اے ایمپلائز کوآپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹی میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔با اثر شخصیات کے خلاف محکمہ کارروائی کرنے میں ناکام ہے۔
ٹھوکر نیاز بیگ کے مقام پر واقع ایل ڈی اے ایمپلائز کوآپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹی کے خلاف محکمہ کوآپرٹیو کو سال 2017 میں 25 سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہی نہیں، مگر با اثر شخصیات کے خلاف محکمہ کارروائی کرنے میں ناکام ہے۔
ذرائع کے مطابق سوسائٹی کے ممبران میں سے کسی کی بھی شکایت کا ازالہ نہ کیا جا سکا۔ جبکہ محکمے کی جانب سے تمام احکامات کو بھی ہوا میں اڑا دیا جاتا ہے۔